ٹوبہ ٹیک سنگھ، دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیکورٹی ہائی الرٹ

بدھ 22 فروری 2017 19:52

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے ،ضلع بھر میں اہم مقامات پر پولیس کمانڈوز کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس گشت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے ،جبکہ تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں پر ناکے لگا کر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے کرایہ داروں کے کوائف چیک کرنے کے ساتھ ساتھ فورتھ شیڈول میں شامل و دیگر مشکوک افراد کی کڑی نگرانی بھی شروع کی ہے ،اس سلسلہ میں ڈی پی او عثمان اکرم گوندل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام سکولز و کالجز سمیت اہم حساس مقامات اور ضلع میں کام کرنے والی غیر ملکی انجنیئرز کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ،اور قانون نافذ کرنے والے دیگر خفیہ سیکورٹی اداروں کے ساتھ رابطہ کو مزید بہتر بنا کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان قائم رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ، کسی بھی شر پسند عناصر کو اسکی مذموم سرگرمیوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں