سی پیک پر ٹرانسپورٹرزکے حوالے سے حکومت کی کوئی حکمت عملی نظرنہیں آئی‘ سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز

سی پیک کو حقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت کرنے کیلئے حکومت کو ٹرانسپورٹروں کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے چاہئیں ‘ محمد حنیف خان مروت

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:42

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے جنرل سیکرٹری محمد حنیف خان مروت اوربلوچستان کے وائس چیئرمین بشیر احمدحلیمی نے کہاہے کہ سی پیک کا اہم ترین جز ٹرانسپورٹرز ہیں مگر ٹرانسپورٹرزکے حوالے سے حکومت کی کوئی حکمت عملی نظرنہیں آتی ‘ سی پیک کو حقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت کرنے کیلئے حکومت کو ٹرانسپورٹروں کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے چاہئیں ‘ سی پیک کامرکز گوادرہے اس لئے ٹرانسپورٹروں کی ضرورت وسہولت کیلئے تربت اورگوادرمیں ٹرک اڈے قائم کئے جائیں ‘مکران ٹرک اینڈ ٹرالر ز یونین کو آن بورڈ لیاجائے ‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے دو روزہ دورے پر تربت آمد کے موقع پر مکران ٹرک اینڈ ٹرالر یونین کے دفترکے دورے کے دوران صحافیوں اور ٹرانسپورٹروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز بلوچستان کے کوآرڈی نیٹر محمد اسماعیل محمد حسنی ‘ سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز مکران کے کوآرڈی نیٹر اورمکران ٹرک اینڈ ٹرالرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ میرہوتمان بلوچ ودیگر ٹرانسپورٹرزبھی موجودتھے ‘ محمد حنیف خان مروت اور بشیر احمدحلیمی نے کہاکہ مکران کے کٹھن حالات میں مکران ٹرک اینڈ ٹرالرز یونین نے کافی جدوجہد اور کوششوں کے بعد ٹرانسپورٹروں کے بہت سارے مسائل حل کرائے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اس سے قبل سڑکیں نہ ہونے کے برابر تھیں بلوچستان کوسڑکوں کے لحاظ سے بھی انتہائی پسماندہ رکھاگیا مگر میاں نواز شریف ‘سابق جرنیل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کومبارکبادپیش کرتے ہیں کہ ان کی خصوصی دلچسپی وتوجہ کی بدولت بلوچستان میں اچھی سڑکیں بن گئیں ‘ سخت حالات میں ایف سی ودیگر اداروں کے جوان بھی شہید ہوئے جن پرہم ان کے بھی شکرگزارہیں ‘ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگوں کو بھی معلوم ہوکہ سی پیک کیاہے اس سے کس طرح فائدہ اٹھایا جاسکتاہے ‘ ٹرانسپورٹروں کو اس بارے میں اتنی معلومات نہیں ہیں گوادر کے حساب سے یہ بہت بڑی تبدیلی کاباعث بنے گا اس سے بلوچستان کی پسماندگی ختم ہوسکتی ہے گوادر دنیا کی انتہائی اہم بندرگاہ ہے ‘ٹرانسپورٹروں کو سی پیک کے حوالے سے بہت ساری توقعات ہیں‘ اس حوالے سے شعور وآگہی پھیلانے کیلئے ٹرانسپورٹروں اور مقامی لوگوں کیلئے سیمینار منعقد کرائے جائیںگے جن میں پلاننگ کمیشن ‘این ایل سی ودیگرمتعلقہ اداروں کے حکام کو بھی مدعو کیاجائے گا جس میں مکران کے ٹرانسپورٹروں کے تجاویز وآراء پرمبنی سفارشات مرتب کرکے متعلقہ حکام واداروں کوبھیجا جائے گا ‘ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں سی پیک سے پاکستان کا ٹرانسپورٹرزبھی مستفید ہو کیونکہ اقتصادی راہداری کے ذریعے جن اشیاء کی ترسیل ہوگی وہ بذریعہ ٹرک یا ٹرالرز ہوگی ‘بعدازاں انہوں نے تربت میں سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز مکران کے کوآرڈی نیٹر اورمکران ٹرک اینڈ ٹرالرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ میرہوتمان بلوچ کے گھرجاکر ان سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پرتعزیت کی اورمرحومہ کی بلندی درجات اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں