تربت یونیورسٹی نے مختصر مدت میں بہت ترقی کرلی ہے،گورنر بلوچستان

یہاں تعلیمی معیار اور یونیور سٹی کی کارکردگی اطمینان بخش ہے،صوبے کے تمام یونیورسٹیز کو فنڈنگ کے مسائل درپیش ہیںمگر ہم مایوس نہیں،امان اللہ یاسین زئی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 اپریل 2019 23:09

تربت یونیورسٹی نے مختصر مدت میں بہت ترقی کرلی ہے،گورنر بلوچستان
تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے تربت یونیورسٹی میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ تربت یونیورسٹی نے مختصر مدت میں بہت ترقی کرلی ہے یہاں تعلیمی معیار اور یونیور سٹی کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ۔ صرف تربت یونیورسٹی کو نہیں بلکہ صوبے کے تمام یونیورسٹیز کو فنڈنگ کے مسائل درپیش ہیںمگر ہم مایوس نہیں انشااللہ بہت جلد فنڈنگ کے مسائل دور کرینگے ،بلوچستان کے بیشتر یونیورسٹیز کا دورہ کیا ہے اور وہاں چیدہ مسائل کا معائنہ کرچکا ہوں ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تربت یونیورسٹی کی بلڈنگ میں موجود نقائص کو مدنظر رکھتے ہوئے کوشش کی جائے گی اب ایسی تعمیرات میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ صوبائی سطح پر پروجیکٹ بنا دیں اور اس کا تعلق انتظامیہ کے بجائے کنسٹریکشن سے ہو تاکہ آئندہ تعمیرات میں ایسے نقائص دور کیئے جا ئیں ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ہوں یا دوسری تعمیرات وہاں پر چھوٹے موٹے نقص ہوتے ہیںکچھ بعید نہیں کہ تربت یونیورسٹی کی بلڈنگ میں بھی ایسے نقائص موجود ہوں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ میڈیا کا کردار کسی بھی معاشرے میں سب سے نمایاں ہے وہ معاشرے کی اگر صحیع معنوں میں عکاسی کریں تو اس کا نتیجہ معا شر ے کی اصلاح پر بہت بہتر نکل سکتا ہے ۔ صحافیوں نے بلوچستان کے سرد وگرم حالات میں اپنے قلم کے حرمت کی پاسداری میں بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں اور اب بھی دے رہے ہیں ، تربت پریس کلب کے جتنے مسائل ہیں انہیں تحریری صورت میں پیش کیئے جائیں پریس کلب کے تمام مسائل کو دور کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں