تربت پولیس کی کارروائی،غیرقانونی طور پر ایران جانے والے 4 افراد گرفتار

منگل 16 جولائی 2019 23:21

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) تربت پولیس کی کارروائی،غیرقانونی طور پر ایران جانے والے 4 افراد گرفتار،ڈی بلوچ کے مقام پر چیکنگ کے دوران تربت پولیس مسافر بس سے چار افراد کو گرفتار کرلیاگرفتار ہونے والوں کے نام محمد حبیب اللہ ولد محمد خلیل الرحمان ،محمد یاسین ولد جلال الدین ،محمد شمراز ولد محمد اشرف اور منیر حسن ولد عابد بتائے جاتے ہیں جو کراچی کے رہنے والے ہیں ایس ایچ او تربت عبدالستار دشتی کے مطابق مزکورہ افراد تربت کے راستے غیر قانونی طریقے سے ایران جارہے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران ایس ایس پی کیچ میر حسین لہڑی کی ہدایت پر ڈی ایس پی تربت عبدالستار رونجھا کی سربراہی میں منشیات فروش عتیق الہٰی عرف ٹیپو ولد ہاشم ساکن تمپ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے منشیات برآمد کرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں