تربت، منشیات نے ہماری نسلوں کو تباہی سے دوچار کردیاہے، ترجمان انسداد منشیات کمیٹی ڈنک کیچ

اتوار 30 مئی 2021 20:20

Qتربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2021ء) انسداد منشیات کمیٹی ڈنک کیچ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ منشیات نے ہماری نسلوں کو تباہی سے دوچار کردیاہے، منشیات فروش ملک قوم اور معاشرے کے دوست نہیں،ترجمان نے مزید کہا کہ ڈنک کیچ کاعلاقہ علم وادب اور مثبت سرگرمیوں کا سرچشمہ رہاہے منشیات کی فروغ نے نوجوانوں کو تباہی سے دوچار کردیاہے، لیکن چند مدتوں سے انسداد منشیات کمیٹی کے جہدکاروں نے اس لعنت کیخلاف جدوجہد کا آغاز کیا، لوگوں میں شعور وآگہی پھیلی اور تربت پولیس نے بھی منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کردیا جس سے علاقے میں منشیات کی ایک حدتک روک تھام ہوسکی اور منشیات فروش بھی محتاط رہے لیکن حالیہ چند دنوں سے ایک مرتبہ پھر منشیات فروش سرگرم عمل ہیں اور دوبارہ علاقے کو منشیات کی لعنت کا گڑھ بنا رہے ہیں لیکن منشیات فروشوں کو ان شااللہ ناکامی ہوگی، انسداد منشیات کمیٹی ڈنک منشیات کیخلاف ایک جہد مسلسل ہے اس وبا کے خلاف جدوجہد جاری رہیگا، تربت پولیس کی حالیہ کاروائیاں قابل تعریف ہیں، پولیس کی کاروائیوں کو سراہتے ہیں، پولیس کو چاہیے کہ وہ ڈنک، بہمن، گوکدان، اور شاہی تمپ سمیت کیچ کے دیگر علاقوں میں مزید کاروائیاں جاری رکھے، عوام اور پولیس ملکر منشیات کی تدارک میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں