ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تحصیل دشت کے علاقے مکسر اور کوہک کے لوگوں کو دو عدد اسپیڈ بوٹ فراہم کردیئے گئے

اتوار 24 جولائی 2022 22:05

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ر بشیر احمد بڑیچ کی جانب سے تحصیل دشت کے علاقے مکسر اور کوہک کے لوگوں کو دو عدد اسپیڈ بوٹ فراہم کردیئے گئے۔ضلع کیچ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں دشت ندی کے کنارے واقع آبادیوں کو ندی کے دوسری جانب آنے میں شدید مشکلات آرہی تھیں۔

(جاری ہے)

لوگوں کی ان مشکلات کو دیکھتے ہوئے ڈی سی کیچ نے محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ دو عدد اسپیڈ بوٹ کو علاقہ مکینوں کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

ان احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے گزشتہ روز تحصیل انتظامیہ دشت کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں کو دونوں بوٹ فراہم کردیے۔ واضح رہے ضلع کیچ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے میرانی ڈیم کا پانی اسپل وے کے ذریعے کیچ ندی کے زیریں علاقوں تک پہنچ گیا تھا جسکی وجہ سے ندی کے دونوں جانب آبادیوں کو ضروری ٹرانسپورٹ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سفر کرنے میں بہت دشواریاں پیش آرہی تھیں۔ اس دوران علاقہ مکینوں کی جانب سے ڈی سی کیچ کے عوام دوست اقدامات کی خوب ستائش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں