سماجی تنظیم طوبی ویلفیئر ٹرسٹ عمرکوٹ اورتھرپارکر کے سفید پوش ضرورت مندغریبوں کی مدد کیلئے آگئی

بدھ 29 اپریل 2020 17:02

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2020ء) نیکیوں اور رحمتوں کے مقدس ماہ رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی کراچی کی معروف سماجی تنظیم طوبی ویلفیئر ٹرسٹ عمرکوٹ اورتھرپارکر کے سفید پوش ضرورت مندغریبوں کی مددکیلیے آگئی رمضان المبارک میں راشن دینیکاسلسلہ شروع عمرکوٹ اورصحرائیتھر کے مستحق و غریب خاندانوں میں امدادی راشن بیگ تقسیم کرنیکے کام کا آغاز کردیاہے طوبی ویلفیئرٹرسٹ کے ڈسٹرکٹ ناظم الامور فوکل پرسن غلام مصطفی کاکہناہیکہ ہم بلاتفریق بلاامتیازضرورت مندوں کیگھروں پر ضلع انتظامیہ کیتعاون کے ساتھ راشن فراہم کررہے ہیں تفصیلات کیمطابق کوروناوائرس کے باعث پچھلے ایک ماہ سے زائد کے عرصے سے جاری لاک ڈاون کیوجہ سے اپنے گھروں میں محصور بیروزگارہونے والے مستحق و ضرورت مند روزانہ اجرت والے کام کرنے والے غریب مستحق افراد کو طوبی ویلفیئر ٹرسٹ کیجانب سے برکتوں رحمتوں بھرے ماہِ رمضان کیآغاز پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کیساتھ راشن کی تقسیم شروع کردی گی ہے اس سلسلے میں کراچی کی معروف سماجی تنظیم طوبی ویلفیئر ٹرسٹ کے عمرکوٹ میں ناظم الامورغلام مصطفی نیمیڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ استاد علما قبلہ جناب مفتی ابوبکر شاذلی دامت برکاتہم العالیہ کی زیرسرپرستی اور ہمارے ڈونر اقبال میمن صاحب کیتعاون سے ابتدائی طور پر عمرکوٹ میں دوسو سے زائد تھرپارکر کے ساڑھے تین سو زائد لاک ڈان سے متاثرہ بیروزگار ہونے والے غریب ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور انشااللہ راشن کی تقسیم پورے رمضان المبارک میں جاری رہے گی طوبی ویلفیئر ٹرسٹ کے فوکل پرسن غلام مصطفی کا مزید کہناتھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس شدید گرمی میں تھر کے ریگستان صحرائی علاقوں میں بھی اپنے ضرورت مند غریب مستحق افراد تک راشن پہنچائے انہوں نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتا ہے اور انشااللہ بہت جلد اس وبائی مرض کورونا کا خاتمہ ہوجائے گا اس مشکل گھڑی میں مخیر حضرات کو انسانیت کی مدد کیلیے آگے آنا چاہیے غلام مصطفی نے کہا کہ ہم ڈونر اقبال میمن کی مددسے صحرائے تھرمیں بھی راشن کی تقسیم شروع کررہے ہیں عمرکوٹ میں راشن حاصل کرنے والے غریب محنت کش افراد نے رمضان المبارک میں طوبی ویلفیئر ٹرسٹ کیاقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں