شہری کو ٹیلی فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج

جمعرات 10 جنوری 2019 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) پرانی مقدمہ بازی پر شہری کو ٹیلی فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا پولیس کو منصور نے بتایا کہ پرانی مقدمہ بازی پر ملزم امجد نے مدعی کو ٹیلی فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں