عمرکوٹ کے تذکرے کے بغیر سندھ کی تاریخ کی پہچان ادھوری رہ جاتی ہے،ڈاکٹر سید نور علی شاہ

ہفتہ 14 دسمبر 2019 18:56

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) ضلع عمرکوٹ اپنی تاریخی حیثیت کے حوالے سے سندھ کا وہ واحد ضلع ہے جس کے تذکرے کے بغیر سندھ کی تاریخ کی پہچان ادھوری رہ جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار ضلع کانسل چیئرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ کی جانب سے سول سوسائیٹی سپورٹ پروگرام کی جانب سے محکمہ ثقافت اور ضلع انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے منعقد کردہ دو روزہ عمرکوٹ ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سندھ کے کلاسیکل شاعر شاھ عبدالطیف بھٹائی، میین شاھ عنایت رضوی، سچل سرمست، خیلفی نبی بخش قاسم، صوفی صادق فقیر اور ان کے علاوہ سندھی شاعر شیخ ایاز، شمشیر حیدری اور دیگر نے عمرکوٹ کو اپنی شاعری میں جس طرح پیار اور محبت سے بیاں کیا ہے وہ ایک ثقافتی اہمیت کی ایک بڑی دلیل ہے، عمرکوٹ ثقافتی میلا یقین ایک صحت مند سرگرمی ہے جس کے ذریعے عمرکوٹ کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کانسل عمرکوٹ نے اس علائقے کے ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کی ہر فورم پرحوصلا افزائی کی ہے، اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے خصوصی معاون ایڈوکیٹ پونجو مل بھیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت تمام وسیع ہے اور عمرکوٹ ثقافت کی درھتی ہے جہاں پر کئی کردارو ں نے جنم لیا ہے اور اس ثقافت کو اجاگر کرنے میں سندھ کے ادیبوں اور دانشوروں کا ایک اہم کردار ہے، اس موقع پر صوبائی صلاحکار ویر جی کولھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سندھ تمام تاریخ میں ہمیشہ رواداری اور ہم آھنگی کا مرکز رہی ہے اور سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے جس کی زندہ مثال آج ہماری ثقافت زندھ ہے اور اس میں تمام رنگ و نسل شامل ہیں، اس موقع پر ثقافتی میلے میں شامل تمام معزیز مہمانوں نے سندھ کے ادیب،دانشور اورکالم نگار ارباب نیک محمد کی نئی کتاب (اچی عمرکوٹ میں) کی مہورت کی، اس موقع پر ثقافتی میلے میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں، سول سوسائیٹی، ادیب، دانشور، معزیز شہریوں کی ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا، اس موقع پر سندھ کے خوبصورت شاعرڈاکٹر آکاش انصاری، سول سوسائیٹی سپورٹ پروگرام کے سی ای او نور محمد بجیر، شاعر میر بلیدی، سماجی رہنما سکیلدو راھموں، میر حسن آریسر، عبداللہ کھوسو، رشیدھ ساند، علی مرادا راجڑ اور دیگر نے خطا ب کیا، اس موقع پر تمام مہمانوں نے عمرکوٹ ثقافتی میلے میں مختلف این جی اوز کی جانب سے لگائے گے ثقافتی اسٹال کا بھی دورہ کیا گیا، اس سے قبل ضلع کانسل چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاھ نے وزیر اعلی سندھ کے خصوصی معاون ایڈوکیٹ پونجو مل بھیل، صوبائی صلاحکار ویر جی کولھی، ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن، ایس ایس پی اعجاز شیخ اور دیگر کے ہمراہ عمرکوٹ ثقافتی میلے کا افتتاح کیا، اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طالب علموں نے ٹیبلوز بھی پیش کئے، جبکہ ثقافتی میلے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں