فیضان گلوبل ریلیف فنڈز کے تعاون سے دعوت اسلامی عمرکوٹ کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز

پیر 1 اگست 2022 22:06

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2022ء) فیضان گلوبل ریلیف فنڈز کے تعاون سے دعوت اسلامی عمرکوٹ کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں مدرسہ فیضان مدینہ سے اللہ والا چوک تک پیر جنید شاہ جیلانی،عمیر رضا مدنی اور ناہید مغل کی قیادت میں مدرسے کے درجنوں طلباء نے ریلی نکالی جس میں ایڈمنسٹریٹر جہانزیب آرائیں نے بھی شرکت کی،ریلی میں شامل طلباء ہاتھوں میں پودے اٹھا کر پودے لگاؤ درخت بناؤ کے نعرے لگاتے رہے اس موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز ایڈمنسٹریٹر جہانزیب آرائیں نے اپنے آفس میں پودا لگا کر کیا بعد ازاں مختیار کار آفس،اسسٹنٹ کمشنر آفس،پولیس اسٹیشن،نیشنل پریس کلب ودیگر مقامات پر بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے،مہم کے آغاز پر پیر جنید شاہ جیلانی نے میڈیا والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حضور نبی کریم نے پودے لگانے اور اس کی حفاظت کرنے حکم دیا ہے اور اس عمل کو صدقہ جاریہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی ملک بھر میں پودے لگانے کا فریضہ انجام دے رہی ہے درخت آلودگی سے پاک اور صحت مند ماحول مہیا کرتا ہے آب وہوا کو صاف ستھرا رکھنے میں درختوں کا بہت بڑا کردار ہے جوکہ انسانوں کو ماحولیاتی آلودگی کے زہر سے محفوظ رکھتے ہیں جبکہ درخت پرندوں کیلئے بھی کار آمد ثابت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی ملک بھر میں شجر کاری کرکے ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے اپیل کی کہ اس مہم میں معاشرے کے ہر فرد کو حصہ لیکر گھروں،دکانوں اپنے گلی،محلوں،بازاروں اور سڑکوں کے کناروں پر درخت لگا کر اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے۔

\378

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں