کا شتکاروں کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

منگل 18 دسمبر 2018 20:36

وہاڑی۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ کا شتکاروں کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔گنے کی پوری قیمت دلائی جائے گی اور کسی قسم کی کٹوتی نہیں کرنے دی جائے گی، غیر قانونی مر اکز خریداری گنا اور گنے کی خر یداری میں کٹوتی کر نے والوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائیگا اور فوری گرفتاریاں کی جائیں گی کھادوں کی فروخت کو بھی مقررہ قیمت پر یقینی بنا یا جائے اور کسی کو بھی کھاد کی مصنوعی قلت پیدا نہیں کر نے دیں گے۔

جعلی زرعی ادویات اور ملاوٹ شد ہ کھاد فروخت کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن کیا جائے اورمحکمہ زراعت کے افسران اپنی کا ر کر دگی کو بہتر بنائیں۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں متحر ک ہو ں اور کا شتکاروں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو روکا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیا لات کا اظہار ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو رحسین ، اسسٹنٹ کمشنر بو ریو الا حسنین خالد، اسسٹنٹ کمشنر میلسی نعیم صادق، ڈپٹی ڈائر یکٹر ایگری کلچر غلا م رسول، ڈسٹرکٹ انڈ سٹریز راشد بتول دیگر ضلعی افسران ،ضلعی صدر پاکستان اتحاد(خالد کھوکھر گروپ )چوہدری افتحار احمد ، ضلعی صدر پاکستان کسان اتحاد (چوہدری انور گروپ) ذوالفقار احمد اعوان اور دیگر کا شتکاروں کے نمائندے مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں