وہاڑی:گزشتہ سال کی نسبت گندم کی اوسط پیداوار میں 50فیصد کمی

پاسکو افسران کی عدم دلچسپی کے باعث ضلع بھر میں 30 لاکھ سے زائد بوریوں کا ہدف پُورا ہوتا نظر نہیں آ رہا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 3 مئی 2019 19:57

وہاڑی:گزشتہ سال کی نسبت گندم کی اوسط پیداوار میں 50فیصد کمی
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 3 مئی 2019ئ،نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) اوپن مارکیٹ میں گندم کے مستحکم ریٹ اور گندم خریداری مراکز پر فوڈ پاسکو افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ضلع بھر میں 30لاکھ سے زائد بوریوں کی خرید کا ٹارگٹ پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ ہر سال ان دنوں تمام مراکز پر کسانوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کا مثالی رش ہوتا تھا لیکن اب مراکز ویران ہیں کیونکہ گندم کے بڑے کاشتکاروں اور خوشحال کسانوں نے اس توقع سے کے ساتھ گندم کی فروخت روک لی ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ریٹ 14سو روپے فی من ہوجائے گا۔

کسان اتحاد (طارق اشفاق گروپ)ملتان ڈویژن کے صدر چوہدری عبدالغنی ضلع وہاڑی کے صدر چوہدری اعجاز اکبر ہنجرا،جنرل سیکرٹری راو¿ اشفاق علی نے کہاکہ حالیہ ژالہ باری اور بارشوں کی وجہ سے گندم کے کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ مقرر کردہ ریٹ پر گندم نہیں دی جاسکتی، رواں ماہ کے آخر تک حکومت کو گندم کے بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ گندم کا تمام سٹاک افغانستان ودیگر ممالک کو منتقل ہوچکا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ اور ہماری کرنسی کی گرتی ہوئی شرح کا تقاضا ہے کہ حکومت فی الفور گندم کا ریٹ پندرہ سو روپے فی من مقرر کرے اور گندم کے خریداری مراکز پر کسان دوست ماحول دیاجائے تاکہ سنٹرز کی رونقیں بحال ہوں۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اچانک مراکز خرید گندم لڈن اور کچی پکی کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مراکز خرید گندم پر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور موقع پر موجود کاشتکاروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

اور افسران کو کاشتکاروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ حکو مت کاشتکاروں کی تر قی اور فلاح پر یقین رکھتی ہے۔ موجودہ حکو مت کاشتکاروں کی فلاح کے لئے بہت سے منصوبے شر وع کر رہی ہے شعبہ زراعت ہمارے ملک کی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ کسان کوسہو لیات فراہم کر کے ہی ملک میں زرعی پیداوارمیں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مسعود اسلم بھی مو جود تھے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں