وہاڑی ، تیلدار اجناس کے نمائشی پلاٹس کے لیے درخواستیں طلب

جمعرات 13 اپریل 2023 21:48

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2023ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) وہاڑی رانا محمد عارف کے مطابق محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے نمائشی پلاٹ تل برائے سال2022-23ضلع وہاڑی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں درخواستیں وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمر جنسی پروگرام " تیلدار اجناس کی پیداوار میں اضافہ " کے قومی منصوبہ کے تحت لی جا رہی ہیں صرف 12ایکٹر تک قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین درخواست دینے کیلئے اہل ہوں گے جبکہ مشترکہ کھاتہ کے زمیندار بھی درخواست برائے نمائشی پلاٹ تل ایک ایکٹر کیلئے نمبر دار دیہہ متعلقہ کی تصدیق کے بعد دفتر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت (توسیع) متعلقہ تحصیل جمع کروائیں حکومت پنجاب کی طرف سے نمائشی پلاٹ تل ایک ایکٹر کے اخراجات زیادہ سے زیادہ 15000روپے فی ایکٹر ادا کئے جائیں گے اور ضلع وہاڑی میں موصول درخواستوں کی قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق نمائشی پلاٹ تل کاشت کرنے کا پابند ہو گا درخواست کی وصولی کی آخری تاریخ20اپریل2023ہے قرعہ اندازی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) وہاڑی کے دفتر 25اپریل 2023کو ہو گی درخواست فارم متعلقہ زراعت کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں یا محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripinjab.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی�

(جاری ہے)

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں