وہاڑی میں 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا

6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا مجرم فرار ہو گیا، آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی گئی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 11 دسمبر 2020 00:18

وہاڑی میں 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 10 دسمبر2020ء) وہاڑی میں 6 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے تھانہ فتح شاہ کی حدودمیں 6 سالہ معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ دیا گیا۔ چھ سالہ بچی اپنے چھوٹے بھائی کوتلاش کرنے نکلی تواوباش شخص نے درندگی کانشانہ بنا دیا۔ بچی سے زیادتی کے بعد ملزم موقعے سے فرار سے ہو گیا، جبکہ وہاڑی واقعے پر آئی جی پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ واضح رہے کہ نواحی گاؤں481ای بی کے اکبرنامی اوباش شخص نے گلی میں جاتی بچی کو زبردستی پکڑا اور اسے پکڑ کے لے گیا ۔ ملزم نے بچی کا منہ باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

بچی کی چیخ وپکار پر لوگ موقع پرپہنچ گئے۔جبکہ اکبر بچی کوخون میں لت پت چھوڑکرفرار ہو گیا۔

بچی سے زیادتی کے واقعے پر بچی کے والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کوزیادتی کانشانہ بنایا گیا ہمیں انصاف دلایاجائے، بچی کاوالدمحنت مزدوری کیلئے دوسرے ملک میں گیاہواہے۔ پولیس کے مطابق بچی کومیڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔ ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب کے نوٹس کے بعد پولیس کی تحقیقات میں تیزی آ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں