فون کال پر دھوکے سے جج کو لوٹنے والے 3 ملزم پکڑے گئے

ملزمان نے بینک کا نمائندہ بن کر گوجرانوالا میں تعینات ایڈیشنل سیشن جج کو ٹیلی فون کیا اور بینک اکاؤنٹ سے متعلق معلومات لے کر 5 لاکھ روپے نکال لیے تھے‘ گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔ پولیس

Sajid Ali ساجد علی منگل 18 جنوری 2022 14:39

فون کال پر دھوکے سے جج کو لوٹنے والے 3 ملزم پکڑے گئے
وہاڑی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 جنوری 2022ء ) فون کال پر دھوکے سے جج کو لوٹنے والے ملزم پکڑے گئے، ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے لودھراں اور وہاڑی میں کارروائیاں کیں۔ جیوز نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ ملزمان نے بینک کا نمائندہ بن کر گوجرانوالا میں تعینات ایڈیشنل سیشن جج کو ٹیلی فون کیا اور بینک اکاؤنٹ سے متعلق معلومات لے کر ان کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے نکال لیے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کی شکایت پر ایف آئی اے نے ملزمان کا سراغ لگا کر لودھراں اور وہاڑی میں کارروائیاں کیں جہاں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار ملزمان میں شامل ملزم عباس گروہ کا سرغنہ ہے جو فراڈ کی درجنوں وارداتیں کر چکا ہے جس کے لیے ملزم اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرتا تھا ، گرفتار کیے گئے ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی فنگر پرنٹس بنانے اور سمز ایکٹو کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سلیکون کے جعلی فنگر پرنٹ بنا کر موبائل فون سمیں نام کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا ، ملزمان سیلیکون سے بنے انگوٹھے لگا کر جعلی موبائل سمز کی ایکٹیویشن کرتے تھے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے بھکر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی فنگر پرنٹس بنا کر سمیں ایکٹو کرنے والے گروہ میں شامل افراد کو گرفتار کر لیا ، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سلیکون سے بنے 6500 انگوٹھے، مختلف کمپنیوں کی 7 ہزار سمز ، 17 بائیو میڑک مشین اور 3 موبائل فونز برآمد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں