وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع بھرمیںترقیاتی کاموںکاجال بچھایاجائیگا،راناشاہدسرور

تمام منتخب اراکین ضلع کونسل کے حلقوں کے بلاتفریق کام کرائے جائینگے ،کوشش ہوگی کسی کوشکایت کاموقع نہ ملے ،ضلعی وائس چیئرمین وہاڑی

منگل 3 جنوری 2017 18:47

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) ضلعی وائس چیئرمین راناشاہدسرورنے کہاہے کہ وزیراعلیٰ میاںمحمدشہبازشریف اورحکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع بھرمیںترقیاتی کاموںکاجال بچھادیاجائے گااورتمام منتخب اراکین ضلع کونسل کے حلقوں کے بلاتفریق کام کرائے جائیں گے اورکوشش ہوگی کہ کسی کوشکایت کاموقع نہ ملے وہ گذشتہ روزوائس چیرمین کے عہدہ کاچارج سنبھالنے کے بعداراکین ضلع کونسل اورسول سوسائٹی کے نمائندوںسے گفتگوکررہے تھے اس موقع پرچیف آفیسرضلع کونسل میاںاظہرجاوید،مہرمشتاق احمد،چیئرمینز یوسی رائومحمداسحاق، محمدنذیرڈھڈی،ممبرضلع کونسل حاجی طالب حسین ڈھڈی بھی موجودتھے راناشاہدسرورکاکہناتھاکہ نمائدے ہی عوام کی اصل خدمت کرسکتے ہیںکیونکہ ان رابطہ براہ راست عوام سے ہوتاہے اوران کاحلقہ انتخاب بھی مختصرہوتاہے جس کی وجہ عوام کی توقعات بھی بلدیاتی نمائندوںاور اداروںسے زیادہ وابستہ ہوتی ہیںان کاکہناتھاکہ ہم نے تہیہ کیاہے کہ ضلع وہاڑی کوپنجاب بھرمیںایک مثالی ضلع بناکردم لیںگے اس سلسلہ میںضلع بھرکے مسلم لیگی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کابھی مکمل تعاون حاصل ہے جبکہ وزیراعلیٰ میاںشہبازشریف اورمرکزی قیادت بھی ضلع وہاڑی کی عوام کیلئے محبت کے جذبات رکھتے ہیںاس کے علاوہ چیئرمین پیرغلام محی الدین چشتی کاسیاست میںوسیع تجربہ کے ساتھ ساتھ وہ وزیربھی رہ چکے ہیںاس لئے ترقیاتی کاموںکیلئے فنڈزکے حصول میںدشواری کاسامنانہیںکرناپڑے گاجبکہ وائس چیرمین عاصم خان منیس بھی بلدیاتی نظام سے اچھی طرح واقفیت رکھتے ہیںاورتمام اراکین ضلع کونسل کاایک دوسرے کاساتھ بھائی چارہ اورعزت واحترام کارشتہ قائم ہے امیدہے کہ اس ساری صورتحال میںضلع کی تمام یونین کونسلوںکے چیئرمینوںکی باہمی مشاورت سے ضلع کی عوام کے سامنے سرخرو رہیںگے ان کایہ بھی کہناتھاکہ ضلع کانسل میںممبران کی اکثریت کاتعلق مسلم لیگ ن سے ہے اس لئے باہمی بھائی چارہ کے ساتھ ایوان کوچلانے میںآسانی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں