وہاڑی ، ٹریفک حادثے میں بچے اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

ہفتہ 13 مارچ 2021 14:39

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2021ء) ضلع وہاڑی کے شہر بورے والا میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بچے اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے حادثہ وہاڑی روڈ پر ظہیر نگر کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو مسافر بسیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئیں، حادثے کے نتیجے میں بسوں میں سوار ایک بچے اور دوخواتین سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چار خواتین، دو مرد اور ایک بچہ شامل ہے، جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث دو بسوں کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ،فرار ہونے والے ڈرائیورز کی تلاش شروع کردی ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں