اشیاء خورونو ش کی قیمتوں کی ما نیٹر نگ سے نا جائز منا فع خوری پر قا بو پا لیا ، ڈپٹی کمشنر

بدھ 23 مئی 2018 23:42

وہاڑی۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ سبز یو ں اور پھلوں کی قیمتیں تیز ی سے کم ہو رہی ہیں جس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے، حکو مت پنجاب کی ہد ایت کے مطابق اشیائے خورونو ش کی قیمتوں کی مسلسل ما نیٹر نگ کی جا رہی ہے جس سے نا جائز منا فع خوری پر قا بو پا لیا گیا ہے ،انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار علی الصبح سبز ی و فر وٹ منڈی وہاڑی کے دورے کے مو قع پر کیا،اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ڈی ایس پی فضل بخاری اور دیگر افسران بھی مو جو د تھے، ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں سبز یو ں اور پھلوں کی نیلا می کرائی اور قیمتوں کا تعین کر ایا، انہوں نے مز ید کہا کہ عام بازاروں میں بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقا عد گی سے چیکنگ کر رہے ہیں اور زائد قیمتیں وصول کر نیوالے دکا نداروںکو جر مانے کئے جا رہے ہیں جس اشیائے خورونوش کے قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں