ضلع وہاڑی میں 1255پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر

پیر 23 جولائی 2018 23:49

وہاڑی۔ 23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ضلعی انتظا میہ انتخابات کے آزادانہ ،منصفانہ اور غیر جابند ارانہ انعقاد کے لئے الیکشن کمشن کی مکمل معاونت کر رہی ہے ضلع وہاڑی میں 1255پو لنگ اسٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں91 پو لنگ اسٹیشنز کوحساس قرار دیا گیا ہے حساس پو لنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔

ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں کے حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر نصب سی سی ٹی کیمرے کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کر دیئے گئے ہیںجن کی باقاعدہ لائیو سٹریمنگ ہو گی۔ ان خیا لا ت کا اظہار سرکٹ ہائوس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر احمد ناصر عزیز ورک کے ہمراہ الیکشن انتظامات کے سلسلے میں الیکٹرانک میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ 10ہزار4سو37ملازمین پر مشتمل سٹاف تعینات کیا گیا ہے پولنگ سٹاف کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے 356گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے الیکشن کے کا میاب انعقاد کے لئے پولیس اور انتظا میہ کا آپس میں باہمی تعاون اور رابطہ ہے اللہ ہمیں اس قومی مقصد میں سر خرو کر ے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ الیکشن ڈے پر میڈیا اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرے اور کوئی ایسی خبر نہ دی جائے جس سے سنسنی خیزی پھیلے۔

صحافی کوئی بھی خبرجاری کر نے سے پہلے انتظا میہ سے تصدیق ضرور کر لے تاکہ کسی بھی ابہام سے بچا جا سکے انہوں نے مز ید کہا کہ میڈ یا کے ساتھ مکمل کوارڈینیشن رکھا جائے گااور انہیں تمام صورتحال سے بروقت آگاہ رکھیں گے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ پولنگ ڈے پر الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرایا جائے گا کسی امیدوار کو خلاف ورزی نہیں کر نے دی جائے گی اپنی ذمہ داریاں نیک نیتی اور غیر جابند اری سے ادا کر رہے ہیں بلاتفریق ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کر ایا جارہا ہے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر احمد نا صر عزیز ورک نے کہا کہ تمام پو لنگ اسٹیشنز پر پو لیس افسران و ملازمین کی ڈیو ٹیا ں لگا دی گئی ہیں ہر صورت امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔

الیکشن کے صاف ، شفاف اور پر امن انعقاد کے لئے آرمی کی 71کمپنیاں پولیس کے ساتھ ہیں تاکہ پو لنگ پر امن طر یقے سے جا ری رہے۔ ڈی پی او احمد نا صر عزیزورک نے مز ید کہا کہ ہمیں ا لیکشن میں قومی مفاد کے لئے امیج درست رکھنا ہو گا تاکہ امن و امان خراب نہ ہو۔آخر میں الیکٹرانک میڈ یا کے نمائند گا ن اور صحافیوں کی طر ف سے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر نے کی یقین دہانی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں