ڈپٹی کمشنر و ڈی پی اوکا عارضی مویشی منڈیوں کادورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

پیر 13 اگست 2018 23:32

وہاڑی۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی احمد ناصر عزیز ورک نے عید کے موقع پر لگائی جانیوالی عارضی مویشی منڈیوں بوریوالہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے اس موقع پرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر لگائی جانیوالی ان مویشی منڈیوں میں بپوریوں اور خریداروں کو تمام سہولیات جن میں پانی،روشنی،سایہ کا انتظام فراہم اورصفائی پر خصوصی توجہ دی جائے،انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں لائیوسٹاک،ریسکیو1122اوردیگر متعلقہ محکموں کے سٹال لگائے جائیں اور ان پر سٹاف بھی موجود ہوتاکہ یہا ں پر آنے والوں کو سہولیات فراہم کی جاسکیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سکیورٹی معاملات کا جائزہ لیااور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ سکیورٹی کا بہترین انتظام کریں،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی وہاڑی کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں