ضلع وہاڑی میں 2لاکھ34ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 13 ستمبر 2018 23:18

وہاڑی۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں 2لاکھ34ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں شجر کا ری مہم بھر پور طریقے سے جا ری ہے۔ موجودہ سیزن میں 4 لاکھ سے زائد پودے لگا ئے جا ئیں گے سر کا ری محکموں کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کے لوگ بھی بڑ ھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

مو جو دہ حکو مت کے وژن کے مطابق سر سبز پا کستان مہم کو کا میاب بنا یا جا ئے گا۔ حکو مت نے تمام پانچ سالہ تر قیا تی منصوبوں میں شجر کاری مہم کو لا زمی قرار دیا ہے یہ پو دے ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہار بہائو الدین زکر یا یو نیو رسٹی سب کیمپس وہاڑی میں چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈ سٹریزوہاڑی کی طر ف سے شجر کا ری مہم کے لئے 5ہزار پو دوں کی تقسیم کے مو قع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم این اے طاہر اقبال چوہدری، ڈائر یکٹر بی زیڈ یو وہاڑی کیمپس ڈاکٹر وقاص ملک، صدر چیمبر آف کامر س اینڈ انڈ سٹریز میاں خالدمحمود، بانی چیمبر آف کامرس حافظ محمود احمدشاد، ، سیکر ٹری جنرل خورشید انور،ممبران چیمبر آف کا مر س ، شیخ شہزاد مبین ،چوہدری عبد الرو ٴف ، چوہدری اشرف نعیم،چوہدری آصف علی ، زاہد شاہ، ندیم کیانی ،غضنفر علی ، سید سجاد بخاری، انجمن تاجران وہاڑی کے صدر طاہر شریف گجراور دیگر معز زین شہر بھی مو جو د تھے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ گرین پا کستان کی مہم اور حکو مت کے نئے وڑن نے ایک اجتماعی سوچ پید ا کر دی ہے اور ہماری قوم اب انفرادیت کی بجائے اجتماعیت کی طرف بڑھ رہی ہے جس سے ملک تر قی کی را ہ پر گا مزن ہو گا۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچنا ہو گا۔جو ما حولیاتی تبد یلیاں ہو رہی ہیں ان کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ سے پو دے لگانے ہو ں گے۔

اور ان کی حفاظت اور نگہداشت بھی کر نی ہوگی۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ہمیں پانی کی کمی اور ما حو لیاتی آلودگی کا سا منا ہے ہم نے بحیثیت قوم متحد ہو کر ان چیلیجز سے نمٹنا ہے۔ بوریو الا میں شجر کا ری مہم کو بہت اچھے طریقے سے کا میاب بنا یا جا رہا ہے او ا س میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے وہاڑی چیمبر آف کا مر س اور شیخ شہزاد مبین کی شجر کاری مہم کے حوالے سے کا وشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پا کستان عمر ان خان نے گر ین پا کستان مہم کا آغاز کر کے ایک نیا وڑن دیا ہے جس کے تحت پو رے ملک میں شجر کا ری مہم جا ری ہے۔ہمیں اپنے مستقبل ،ما حو لیاتی آلودگی اور مو سمی تبد یلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شجر کا ری مہم میں بھر پور طریقے سے حصہ لینا ہے ہر فر د کی ذمہ داری ہے کہ وہ کم از کم ایک پودا ضرور لگائے اور اسکی حفاظت بھی کرے۔

چند سا لوں میں پورا پا کستان سرسبز و شاداب نظر آئے گا۔ہمیں اپنی زراعت کو تر قی دینے کے لئے ڈیم بنا نا انتہائی ضروری ہے درخت لگانا اور ڈیم بنا نا صدقہ جا ریہ ہے جس سے ہماری آنے والی نسلیں مستفید ہو ں گی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بی زیڈ یو سب کیمپس وہاڑی کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر وقاص ملک نے کہا کہ ہمارے ملک میں درختوں کی کمی کی وجہ سے درجہ حرارت میں تیز ی سے اضا فہ ہو رہا ہے جو کہ انتہائی خطر ناک ہے۔

ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بچانے کے لئے درخت لگانے پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔ صدر چیمبر آف کا مر س میاں خا لد محمود نے کہا کہ چیمبر آف کا مر س مفت پودوں کی فراہمی کے لئے ہر طرح کا تعاون کر ے گا۔مختلف محکموں اور افراد کی طرف سے جو ڈیمانڈ آئے گی۔اس کو پورا کیا جائے گا۔ معروف سماجی رہنما شیخ شہزاد مبین نے کہا کہ یکم اگست سے شجر کا ری مہم کاآغاز کیا تھا۔

اب تک بور یو الا میں 30ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں اور آج وہاڑی میں بھی اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ اور پورے عزم کے ساتھ شجر کا ری مہم کو جا ری رکھیں گے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے حافظ محمود احمد شاد نے کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کی بقااسی میں ہے کہ ہم درختوں کی تعداد میں اضافہ کریں اور پانی کو ذخیرہ کر نے کے لئے ڈیم بنائیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ چیمبر آف کا مر س کو ہر ممبر پانچ پانچ ہزار پودے عطیہ کر ے گا۔

تقریب سے چوہدری عبد الرو ٴف، چوہدری آصف علی،ندیم کیا نی ،زاہد شاہ اور دیگر معززین نے درختوں کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا اور ممبر قومی اسمبلی طا ہر اقبا ل چوہدری نے شجر کا ری مہم کا افتتاح کیا۔ اور مختلف لوگوں میں پودے تقسیم کیے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا اورایم این اے طاہر اقبال چوہدری کی قیادت میں شجرکاری مہم کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے واک بھی کی گئی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں