پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

پیر 17 ستمبر 2018 23:50

وہاڑی۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیںاور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں۔موقع پر گرانفروشوں کو مقدمہ کرکے گرفتار کیا جائے۔جب تک گرفتاریاںنہیںکی جائیں گی اس وقت تک ناجائز منافع خور باز نہیں آئیں گے۔

تمام دکانداروں کی پرائس لسٹ بھی چیک کی جائیں کہ وہ نمایاں جگہ پر آویزاں کی گئی ہوں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود فیلڈ میں جاکر چیکنگ کریںاپنے اہلکاروں پر انحصارنہ کیا جائے۔اگرمعلوم ہوا کہ کوئی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خود جانے کی بجائے اہلکار کو فیلڈ میں بھیج رہا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے کار کر دگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیوعمرجاوید،اے ڈی سی جنرل غلام یٰسین،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ عظیم ربانی،ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر رائے اختر اظہر ،ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ناجائز منافع خوری کو روکنا عوام کی بھلا ئی کاکام ہے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو جب بھی انتظامیہ اور پولیس کی مدد درکار ہو گی تو فوراًمہیا کی جائے گی۔پرائس کنٹرول سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کا اختیار ،اس کی اپیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکی عدالت میں ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے آپ کو جو اختیارات دیئے ہیں ،استعمال کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ہر 15دن کے بعد تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو چیک کیا جائے گا۔جس کی کارکردگی ٹھیک نہ ہو گی اس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 15روز میں ایک لاکھ 96ہزار3سو روپے جر ما نہ اور39ایف آئی آرگراں فروشوں کے خلاف درج کروائی ہیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں