سر کاری ملازمین کیلئے قائم بہبود فنڈ سے گر انٹ کے اجراء میں تاخیر ی حربہ استعمال نہ کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

پیر 17 ستمبر 2018 23:50

وہاڑی۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ حکو مت کی طر ف سے سر کاری ملازمین کے لئے قائم بہبود فنڈ سے گر انٹ کے اجراء میں کوئی تاخیر ی حربہ ہر گز استعمال نہ کیا جائے تاکہ گرانٹ کے اجرائ میں تاخیر سے ملازمین کے اہل خانہ کو پر یشانی کا سا منانہ پڑے۔ یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی بہبود فنڈ ز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی جی غلام یا سین ،سی ای او ایجو کیشن شو کت علی شیر وانی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایجو کیشن سعید احمد، سیکر ٹری منسٹریل ویلفیئر ایسو سی ایشن اعجاز الحسن میکن بھی مو جو د تھے۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا کہ متعلقہ ذمہ داروں پر واضح کر دیا جائے کہ ذاتی پسند نا پسند سے اجتناب کر تے ہوئے کسی کی حق تلفی نہ ہو۔

(جاری ہے)

اگر کسی ایسی صورت حال ہوئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن اداروں کی طر ف سے نا مکمل درخواستیں بھجوائی گئیں ان سے رابطہ کر کے درخواستیں مکمل کر کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں۔ اجلاس میں میر ج گرانٹ کی 250درخواستوں پر 37لاکھ50ہزار، کفن دفن کے لئے 114درخواستوں پر 11لاکھ58ہزار ،سکا لر شپ کی 301درخواستوں پر 93لاکھ70ہزاراور ماہانہ گرانٹ کی64درخواستوں پر 98ہزار4سوروپے ماہوارفنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں