ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا کا فیملی/گارڈین کورٹس وہاڑی کی نوتعمیر شدہ عمارت کا دورہ

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:54

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء)ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے فیملی/گارڈین کورٹس وہاڑی کی نوتعمیر شدہ عمارت کا وزٹ کیا اور اس کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر ایکسین بلڈنگ نثار احمد کو ہدایت کی کہ عمارت کے فنشنگ کے کام کو فوری مکمل کیا جائے لانز میں پودے اور گھاس لگائی جائے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید ہدایت کی کہ عمارت کی بیرونی دیوار کے ساتھ ٹف ٹائلز لگائی جائے تاکہ فیملی /گارڈین کورٹس کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنا یا جائے اس موقع پر اے ڈی سی فنانس مظفر خان ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن شکیل احمد تارڑ، جنرل سیکرٹری علی اعجاز چوہدری اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے ۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں