وہاڑی۔موجود ہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے،صوبائی وزیرجہانزیب خان کھچی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:19

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی طر ف کوشاں ہے،جس کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے،عوام کو بہت جلد موجودہ حکومت کی بدولت ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا ہمارا مقصد عام انسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنا نا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلدیہ آفس میلسی میں تاجروں اور شہریوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا ، اے سی میلسی راشد نعمت، عالمگیر خان کھچی، سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے مز ید کہا کہ تمام محکموں کوہدایات دی گئی ہیں کہ وہ عوام کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی سستی یا کاہلی کا مظاہرہ نہ کریں صوبائی وزیر نے اس مو قع پر تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سرکاری افسران کا اولین مقصد عوام کی خدمت ہو تا ہے اور موجود ہ حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام افسران عوامی فلاح کیلئے محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں بعدازاں صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی ، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ، اے سی میلسی راشد نعمت اور عالمگیرخان کھچی نے پریس کلب میلسی کا بھی وزٹ کیا اور صحافیوں کی طر ف سے پیش کئے جانے والے مطالبات کے حوالے سے صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے یقین دہائی کرائی کہ پریس کلب کے مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں