وہاڑی،ضلع وہاڑی میں گراں فروشوں کے خلاف بھر پور طریقے سے کارروائی جاری ہے،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

منگل 19 نومبر 2019 21:38

وہاڑی۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) حکو مت پنجاب کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں گراں فروشوں کے خلاف بھر پور طریقے سے کارروائی جاری ہے گراں فروشوں کے خلاف مہم میں اب تک 20لاکھ سے زائد جرمانہ ،45کے خلاف مقدمات کا اندراج اور24کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گراں فروشو ں سے سختی سے نمٹا جائے کسی کو بھی کوئی رعائیت نہ دی جائے تاکہ کو ئی بھی ناجائز منافع خوری نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں