سول جج اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرانٹی کرپشن نے چھاپہ مارکرسب انجینئرکو رشوت لیتے ھوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 21:00

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) سول جج اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرانٹی کرپشن نے چھاپہ مارکرسب انجینئرکو رشوت لیتے ھوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرانٹی کرپشن محمدسرفرازابیک اورسول جج علاقہ مجسٹریٹ بورے والہ محمدآصف اقبال نے مدعی ساجدمحمودولدمحمدشفیع کی ددخواست پرجس میں اس نے موقف اختیارکیاکہ سب انجینئرمحمدشفیق تحصیل کونسل بوریوالہ نے اس سے بل پاس کرانے کے لئی30ہزار روپے رشوت مانگی ہے اور20ہزارروپے مجھ سے وصول کرچکاہے اورباقی دس ہزارروپے مزیدمانگ رہاہے جس پرانہوں نے چھاپہ مارکرسب انجینئر کودس ہزارروپے رشوت لیتے ھوئے موقع پرپکڑلیا اوررشوت کی رقم بھی برآمد کرلی جبکہ سب انجینئرکوگرفتارکرکے وہاڑی لایاگیاجہاں سے جیل بھیج دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں