لیاقت بازار عقب غلہ منڈی وہاڑی میں مین ہولز ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ہفتہ 26 دسمبر 2020 20:53

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2020ء) لیاقت بازار عقب غلہ منڈی وہاڑی میں مین ہولز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وہاڑی مین بازار میں مین ہولز کی ٹوٹ پھوٹ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے آئے دن حادثات معمول بن گئے ہیں جس وجہ سے شہری بہت پریشانی ہیں اکثر شہریوں کو زخمی حالت میں ہسپتال جانا پڑا اور موٹر سائیکل ، رکشہ آپس میں ٹکرائو کا شکار ہو چکے ہیں شہریوں نے ایڈ منسٹریٹر /ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ مین ہولز کی فوری مرمت کروائی جائے تاکہ شہر ی حادثات سے بچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں