ملک میں لاقانونیت اورلوٹ مارعروج پرہے ،بیگم تہمینہ دولتانہ

حکمرانوں کے پاس اپوزیشن جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے ،اگرملک کوبچاناہے تومحمدنوازشریف کے بیانیہ کے مطابق آگے بڑھناہوگا، سینئر رہنماء (ن) لیگ

بدھ 30 دسمبر 2020 18:21

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2020ء) مسلم لیگ ن کی راہنمابیگم تہمینہ دولتانہ نے اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ندیم قریشی اورڈپٹی سیکرٹری اے این پی جنوبی پنجاب شیخ فیضان احمدایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت ملک میں لاقانونیت اورلوٹ مارعروج پرہے حکمرانوں کے پاس اپوزیشن جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے اگرملک کوبچاناہے تومیاں محمدنوازشریف کے بیانیہ کے مطابق آگے بڑھناہوگا۔

پریس کانفرنس میں سابق صوبائی وزیرزراعت نعیم خان بھابھہ،شیخ ظفرشہزاد،راناعمران ریاست،شیخ عبدالرحمان منا،ابوبکرارائیں،آصف راجپوت،چوہدری عبدالستاربھی موجودتھے بیگم تہمینہ دولتانہ کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ملک کوبچانے کیلئے نکلی ہیں سلیکٹیڈحکومت نے ملک کوتباہی کے کنارے لاکھڑاکیاہے ہمیں میاں نوازشریف کی قیادت پرفخرہے ندیم قریشی کاکہناتھاکہ کسی قسم کے عہدہ یاکسی اورلالچ کے بغیرمسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکررہاہوں ہم مریم نوازشریف کی جرات اوربہادری سے متاثرہیں کہ انہوں نے قیدوبندکی صعوبتوں کوتوبرداشت کرلیالیکن اپنے مشن سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں۔

(جاری ہے)

شیخ فیضان احمدایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پرویزمشرف کی آمریت کامقابلہ کیااوراب پھرملک میں آمریت کے خلاف کھڑے ہیں ان کاکہناتھاکہ اس وقت چوکیدارگھرچلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ چوکیدارکاکام گھرکی حفاظت کرناہوتاہے گھرچلانانہیں ان راہنماؤں کاکہناتھاکہ ملک بنایابھی سیاستدان نے تھااوراس کوبچانے کی ذمہ داری بھی سیاستدان پوری کریں گے اس موقع پرمرکزی جوائنٹ سیکرٹری اے این پی ندیم قریشی اورڈپٹی سیکرٹری اے این پی جنوبی پنجاب شیخ فیضان احمدایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان بھی کیاان کی شمولیت کرنے پربیگم تہمینہ دولتانہ کی قیادت میں مسلم لیگی کارکنوں نے انہیں خوش آمدیدکہااورمبارکبادبھی دی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں