وہاڑی ، جمعے کو نماز عید کی امامت کرانے پر 3 امام مساجد کیخلاف مقدمات درج

مقدمات پنجاب مینٹینینس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت درج کیے گئے، پولیس

اتوار 16 مئی 2021 19:25

ہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) ضلع وہاڑی میں جمعہ کو نماز عید کی امامت کرانے امام مساجد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ کو نماز عید کی امامت کرانے پر3 امام مساجد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ مقدمات پنجاب مینٹینینس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت درج کیے گئے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں جمعرات کو عید منائی گئی تھی تاہم تینوں مساجد کے پیش اماموں نے ایک روز بعد عیدمنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں