وہاڑی، ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر خصو صی توجہ دی جا ئے ،ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری

منگل 18 جنوری 2022 18:48

وہاڑی۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔18 جنوری2022ء) :ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر خصو صی توجہ دی جا ئے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے ترقیاتی کاموں سے عوام مستفید ہوتی ہے اس لئے ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی فنانس مظفر خان، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اعجاز حسین،ایکسین ہائی وے عمر لطیف،ایس ڈی او بلڈنگ محمد موسی، اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ انور، ایم او (آئی ای ایس) طارق حبیب موجود تھے اجلاس میں سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرامIII، ایس ڈی پی 2020-21کے تحت پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کی 8کروڑ 45لاکھ 41ہزار روپے مالیت کی 11سکیمیں،لوکل گورنمنٹ کی ایک کروڑ 18لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی ایک سکیم،کمیونیکشن ورکس ڈیپارٹمنٹ کی ایک کروڑ مالیت کی 2سکیمیں،سیپ III، ایس ڈی پی 2020-21کے تحت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ایک کروڑ 65لاکھ 60ہزار روپے مالیت سے 4سکیمیں اور کمیو نیکشن ورکس ڈیپارٹمنٹ کی ایک کروڑ 65لاکھ روپے مالیت سے کی ایک سکیم کی منظوری دی گئی ۔


وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں