وہاڑی ، اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری

جمعرات 12 مئی 2022 00:24

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں جس کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جا رہی ہیں ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک روز میں 434انسپکشنز کیں اور 20گراں فروشوں کو 53ہزار 500روپے جرمانے کئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ دکاندار ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں ،اشیاء خوردونوش سرکاری نرخوں پر فروخت کریں جو بھی دکاندار گراں فروشی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔\378

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں