وہاڑی ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرز کے زیر اہتمام ہیڈ اسلام دریائے ستلج پر موک اکسرسائز کا انعقاد

ہفتہ 14 مئی 2022 23:46

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرز وہاڑی کے زیر اہتمام ہیڈ اسلام دریائے ستلج پر موک اکسرسائز کا انعقاد کیا گیا اور متوقع سیلاب کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ریسکیو 1122، صحت، لائیو سٹاک، میونسپل کمیٹی، سول ڈیفنس، انہار، زراعت، ہائی وے اور دیگر محکموں نے موک ایکسرسائز میں عملی مظاہرے پیش کیے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے جوانوں نے دریا میں تیراکی اور دریا میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ریسکیو جوانوں نے دریا میں ڈوبنے والے شخص کو بروقت بچانے اور طبعی امداد کی فراہمی کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔موک اکسرسائز میں تمام محکموں کی مشینری اور آلات کے فنکشنل ہونے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ موک اکسرسائز کروانے کا مقصد تمام محکموں کی کارکردگی کو جانچنا ہے ۔ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہمیں کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں