وزیر آباد میں مریضوں کی بڑھتی تعداد ، ڈائلسز یونٹ کی ڈبل شفٹ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2019 21:30

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈائلسز کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ڈائلسز یونٹ کی ڈبل شفٹ کرنے کا فیصلہ۔روزانہ 30مریضوں کا ڈائلسز ہوگا۔ایک مریض پر 2100روپے کی ادویات استعمال ہو تی ہیں۔سنگل شفٹ میںماہانہ اخراجات کا تخمینہ 6لاکھ 30ہزار روپے ہے ۔ہسپتال کا ڈائلسز یونٹ اپنی مدد آپ کے تحت ایک کروڑ 38 روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے۔

عملہ کی تنخواہیںبھی اپنی مدد آپ کے تحت دی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 6ماہ قبل ڈائلسز یونٹ قائم کیا گیا تھا جس میں 12ڈائلسزز مشینیں نصب کی گئی تھیں۔یونٹ کے قیام میں ایک کروڑ 38لاکھ روپے لاگت آئی تھی جو مخیر حضرات کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت خرچ کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

فی الوقت ڈائلسز یونٹ کی سنگل شفٹ میں 12مریضوں کا ڈائلسز کیا جاتا ہے ۔

ایک ڈائلسز پر کم و بیش 2100روپے کی ادویات استعمال ہو تی ہیںجو سرکاری طور پر مہیا کی جاتی ہیں ۔ ڈائلسز یونٹ میںتقریباًً 300مریض رجسٹر ہیں جن کا ڈائلسز کیا جاتا ہے۔ڈائلسز یونٹ ہفتے میں 6دن کام کرتاہے۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اسلم کلیرنے بتایا کہ ڈائلسز کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ڈبل شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈائلسز وارڈکو 15بیڈ تک مکمل کرکے مشینوں کی تعدادمیں بھی اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد روزانہ 30 مریضوں کا ڈائلسز ہو سکے گا۔

ڈائلسز یونٹ کے موجودہ اخراجات 6لاکھ 30ہزار روپے ماہانہ ہیں جوڈبل شفٹ ہونے کے بعد بڑھ کر 12لاکھ روپے ماہانہ سے تجاوز کر جائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں ادویات کا تین ماہ سٹاک مو جود ہے ۔ ٹراما سنٹر وزیرآباد میں ڈائلسز وارڈ مخیر حضرات کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جس پر ایک کروڑ 38لاکھ روپے لاگت ہے آئی ۔ایک ڈائلسز مشین کی قیمت ساڑھے گیارہ لاکھ روپے ہے۔عملہ کی تنخواہیں بھی مخیر حضرات عطیات سے دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری شفٹ میںبھی موجودہ عملہ ہی کام کرے گا جن سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں