شیرانی میں پی پی ایچ آئی کا فری میڈیکل کیمپ

بدھ 4 نومبر 2020 22:07

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2020ء) شیرانی میں پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام لیشمینیاسس مریضوں کیلئے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شیرانی ضلع کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ویکسینیشن کرائی گئی اور باقی انجکشن کیلئے متاثرہ افراد کو ویکسینیشن بی ایچ یو کڑم کڑمانزئی میں کرائی جائے گی اس کیمپ میں ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر مشتاق احمد بلوچ نے کہا کہ انسایت کی خدمت کرنا پی پی ایچ آئی کا اولین مقصد ہے اور اس طرح کے مزید کیمپ بھی ڈسٹرکٹ شیرانی میں کرائے جائیں گی.

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خیر محمد شیرانی اور سکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر اسماعیل نی100 کے قریب لیشمینیاسس سے متاثرہ لوگوں کی ٹریٹمنٹ کی اس فری میڈیکل کیمپ پر شیرانی کے قبائلی مشران و سماجی شخصیات نے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال، پی پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر مشتاق احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیرانی ڈاکٹر سید عارف شاہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خیر محمد شیرانی ، ڈاکٹر اسماعیل، پی پی ایچ آئی سوشل آرگنائزر اکبر خطاب، پی پی ایچ آئی پیرامیڈکس ژوب شیرانی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں