نیوبس اڈہ کو منتقل نہ ہونے والے ٹرانسپورٹ کے روٹ پرمٹ کینسل کیے جائیں گے،کمشنر طارق الرحمٰن بلوچ

جمعرات 14 مارچ 2024 23:00

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء)کمشنر ڑوب ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ نے چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہ بران کاکڑ ڈپٹی چیئرمین داؤد خان مندوخیل چیف آفیسر سلیم اچکزئی کے ہمراہ نیو بس اڈہ کا دورہ کیا اور سختی سے ہدایت کی کہ تمام ٹرانسپورٹ نیو بس اڈہ میں آمدورفت کو یقینی بنائے سرکاری احکامات پر عمل نہ کرنیوالے ٹرانسپورٹ کے روٹ پرمٹ منسوخ کیے جائیں گے چیف آفیسر سلیم اچکزئی نے کمشنر کو بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام ٹرانسپورٹ فوری طور نیو بس اڈہ منتقل ہوجائیں ۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں