ڈویڑنل ڈائریکٹر ژوب ڈویژن کے رویے کے خلاف ڈویڑنل کابینہ کا اجلاس طلب

ہفتہ 16 مارچ 2024 20:22

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشین ژوب ڈویڑن کے صدر محمد ایوب مندوخیل نے ڈویڑنل ڈائریکٹر ژوب ڈویژن کے رویے کے خلاف 18 مارچ بروز سموار 1 بجے ایجوکیشن آفس ڑوب میں ضلعی کابینے کا اھم ہنگامی اجلاس طلب کیا ھے واضح رہے کہ ڈویڑنل ڈائریکٹر ڑوب ڈویڑن جی ٹی اے مخالف سرگرمیوں میں ملوث ھے جی ٹی اے سے تعلق کی بنا پر اساتذہ کے کاموں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں انتقامی کارواائیاں اور پسند و ناپسند کی بنیاد پراساتذہ کے ٹرانسفرز ھورہے ہیں اجلاس میں ایسے عناصر کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے سخت فیصلے کیے جائیں گے تمام ممبران سے بروقت شرکت کی تاکید کی جاتی ہے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں