ایلمنٹری کالجز معاشرے کو تربیت یافتہ اساتذہ فراہم کر رہے ہیں ،عجب خان پانیزئی

جمعہ 2 جنوری 2015 19:03

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء)چیئرمین نوجوانان فلاحی تنظیم کمانڈرخدائے نظر کاکڑ اور جنرل سیکرٹری عجب خان پانیزئی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایلمنٹری کالجز کے اساتذہ اور دیگر سٹاف جو کہ آئی ٹی کے شعبہ سے منسلک ہیں اور آئندہ کیلئے تیار ہونے والی اساتذہ کی کھیپ کو تربیت دے کر معاشرے کو تربیت یافتہ اساتذہ فراہم کر رہے ہیں لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کہ یہ اساتذہ کوئٹہ میں فٹ پاتھ پر بیٹھ کر اپنے حقوق کے حصول کے لئے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں اور ڈیڑھ ماہ سے انہیں بیوروکریسی اور حکومت نے منفی رویے کا نشانہ بنایا ہوا ہے حالانکہ اٹھارہ ماہ کی تنخواہوں کا مطالبہ بنیادی طور پر جائز اور انسانی حقوق کے عین مطابق ہے خدائے نظر کاکڑ نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ مفادات کو پس پشت ڈال کر اساتذہ کرام کے مطالبات کی منظوری کے بعد انہیں با عزت طریقے سے کالجز میں ڈیوٹیوں کے لئے بھیجا جائے تاکہ طلباء میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اگر اساتذہ کرام اور ملازمین نے احتجاج کو وسعت دی تو ان کے شانہ بشانہ جدوجہد میں حصہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کو 18 ماہ سے تنخواہوں سے محروم کر کے فٹ پاتھ پر بٹھانا معاشرے کو تباہی کی طرف لے جانے کے مترادف ہے اچھے معاشروں میں اساتذہ کو عزت اور احترام دیا جاتا ہے جبکہ ہمارے معاشرے میں حکومتی اور بیوروکریسی مشینری نے اساتذہ کرام کو انتہائی اقدام کے طور پر پچھلے پچاس روز سے فٹ پاتھ پر بیٹھ کر بھوک ہڑتال پر مجبور کرنا سمجھ سے بالا ہے اس سے معاشرے میں کیا تاثر جا رہا ہے اس کا اندازہ طلباء جن کی کلاسیں ڈسٹرکٹ ہیں ان سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے سیڈا ایمپلائز کے جائز مطالبات کو جلد از جلد منظور کر کے انہیں عزت و احترام سے واپس ڈیوٹیوں پر لیا جائے تاکہ اساتذہ کو تربیت دینے والے سٹاف میں پائی جانے والی بے چینی کا تدارک ہو سکے۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں