زیارت زیرو پوائنٹ پر برف باری سنجاوی بٹے تیر پر بارش سے زیارت سنجاوی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

پیر 12 دسمبر 2022 21:20

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2022ء) زیارت زیرو پوائنٹ پر برف باری سنجاوی بٹے تیر پر بارش سے زیارت سنجاوی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

اتوار اورسموار کی درمیانی شب وادی زیارت کے زیروپوائنٹ پر برف باری اور سنجاوی کے علاقے بٹے تیر میں ہلکی ہلکی بارش اور دن بھر سرد ہواؤں سے زیارت اور سنجاوی میں موسم انہتائی سرد سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے سرے شام زیارت اور سنجاوی شہر سنسان دکانداروں شہریوں نے شام سے پہلے دکانیں بند اور گھروں کا رخ کرلیا سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی زیارت سنجاوی کے مکینوں نے انگھی ٹیاںاور گرم ملبوسات نکال لیں دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی کوئلہ اور سوکھی لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ دیکھ کر قیمتوں کو بھی پر لگ گئی ۔

یاد رہے زیارت سنجاوی میں سردیوں کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی زیارت سنجاوی کے بہت سے گھرانے گرم علاقوں کی طرف نکل مکانی کرتے ہیں جو رہے جاتے ہیں وہ لاندی کرتے ہیں اور سردیوں کو دور کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں