زیارت ڈویلپمنٹ پیکج اورماسٹر پلان میں ترقیاتی منصوبوں میں کام کے اعلیٰ معیار کو پر صورت برقرار رکھا جائے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعرات 21 ستمبر 2023 23:25

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2023ء) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان وچیئرمین زیارت ڈویلپمنٹ پیکج میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کوڈپٹی کمشنر آفس میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں صوبائی وزیر انڈسٹریز پرنس احمد علی بلوچ ، سیکرٹری صحت اسفند یار کاکڑ، ڈی آئی جی پولیس پرویز خان عمرانی ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رمضان پلال پروجیکٹ ڈائریکٹر زیارت ڈویلپمنٹ پیکج نثار احمد کاکڑ، پروجیکٹ ڈائریکٹر زیارت سنجاوی روڑعصمت اللہ کاکڑ ، محکمہ مواصلات ، پولیس اور مقامی انتظامی افسران نے شرکت کی ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے زیارت ڈویلپمنٹ پیکج منصوبوں پر کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لینڈ ایکیوزیشن کرکے فوری طور پر ڈویلپمنٹ پیکج کے ماسٹر پلان پر بلا تاخیر کام شروع کرنے اور کام کی پیش رفت پر ہفتہ وار رپورٹ سی ایم سیکرٹریٹ جمع کرانے کی ہدایت کی نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زیارت ڈویلپمنٹ پیکج اور ماسٹر پلان میں ترقیاتی منصوبوں میں کام کے اعلیٰ معیار کو پر صورت برقرار رکھا جائے اور اسے مقررہ مدت یا اس سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں سے استفادہ کر سکیں وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ زیارت کے سیاحتی مقامات میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے انفرا اسٹریکچر بہتر بنایا جائے ، اور مقامی قبائل کے مابین کشیدگی کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت کرکے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے مقامی قبائل میں بھائی چارے کی فضا کے لئے انتظامیہ مثبت پیش رفت کرے انہوں نے کہ زیارت سنجاوی روڑ پر بلا تاخیر کام شروع کر دیا جائے اور اس منصوبے میں آنے والی اراضی کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی شروع کی جائے تاکہ اس منصوبے میں مزید تاخیر نہ ہو ۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں