جے یو آئی عوام کے دلوں کی آواز ہے اور8 فروری کو ہم انتخابی میدان میں سرپرائز دینگے، خلیل الرحمن دمڑ

بدھ 10 جنوری 2024 22:25

زیارت/سنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2024ء) جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار پی بی 7 سابق ایم پی اے خلیل الرحمن دمڑنے کہا ہے کہ جے یو آئی عوام کے دلوں کی آواز ہے اور8 فروری کو ہم انتخابی میدان میں سرپرائز دینگے، مخالفین کارکردگی میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے تو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کادی کچھ، کواس، زندرہ،منہ، سپزنڈی زیارت،پاسرہ، کلی پرانا سنجاوی، چینہ و دیگر علاقوں میں انتخابی دفاتر کے افتتاح، شمولیتی اجتماعات اور مختلف استقبالیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر این ای253سے نامزد امیدوار حاجی نصیر احمد کاکڑ، صوبائی رہنماحاجی دلاور خان کاکڑ ضلعی امیر مولوی نور الحق و دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا، اجتماعات میں سیکڑوں سیاسی کارکنوں نے مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا، خلیل الرحمن دمڑنے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین حلقے میں جمعیت علمائے اسلام اور اس کے نمائندوں کی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے جس پر وہ بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام نے گزشتہ 5سال میں انکی بدترین کارکردگی دیکھ لی ہے،یہ لوگ عوامی فنڈز میں کرپشن کرتے رہے اور کمیشن کھاتے رہے جس کے چرچے عام ہیں، وہ کس منہ سے جمعیت علمائے اسلام کے نمائندوں پر الزامات لگا رہے ہیں۔ ہم ان قوتوں کو 8فروری کوعوامی طاقت کے ذریعے جواب دینگے۔

مقررین نے کہا کہ دینِ اسلام در اصل محبت اور امن کا درس دیتا ہے اور نبی کریم کی سیرت کو مشعلِ راہ بنا کر ہم تمام مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کوئی حادثاتی پارٹی نہیں بلکہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ملک گیر سیاسی جماعت ہیں جس نے ہمیشہ عوامی مسائل مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔درایں اثنا جے یو آئی کے رہنمائوں نے زیارت میں مختلف شخصیات کی وفات پرانکے گھر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں