زیارت کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،حاجی نور محمد دمڑ

زیارت ایک پر فضا مقام ہے ،زیارت میں سیاحت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے زیارت کے عوام پرامن ہے اور زیارت کے عوام کسی بھی طور پر شرپسندوں کو پناہ کی اجازت نہیں دیں گے،صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا

پیر 10 جون 2019 21:54

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2019ء) زیارت کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ،زیارت میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،ضلع زیارت ایک پرامن علاقہ ہے، دہشت گردوں اور شرپسندوں کی کو ئی جگہ نہیں ،آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے دیں گے زیارت ایک پر فضا مقام ہے ،زیارت میں سیاحت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے زیارت کے عوام پرامن ہے اور زیارت کے عوام کسی بھی طور پر شرپسندوں کو پناہ کی اجازت نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نور محمد دمڑ نے زیارت میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیارت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا زیارت میں ملک بھر سے سیاح ضلع زیارت کا رخ کرتے ہیں ،سیاحوں میں خوف وہراس پھیلانے کی کو شش کامیاب نہیں ہوگی ،سیاح بلاخوف خطر زیارت کا رخ کریں ان کو ہرقسم کی سیکیورٹی دیں گے،ضلع زیارت کی انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کررکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیارت کے قبائل اور عوام مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور مشکوک افراد کی اطلاع فور ی طور پر انتظامیہ کو دیں ۔انہوں نے کہ اگر آئندہ کسی نے بھی زیارت میں شرپسندی کی کوشش کی تو عوام حکومت کیساتھ مل کر کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں