سیاسی جماعتیں، سماجی تنظیمیں سمیت تمام سٹیک اولڈرز سکول داخلہ مہم میں ہمارا ساتھ دیں، لطیف اللہ غرشین

جمعرات 7 مارچ 2024 23:03

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زیارت لطیف اللہ غرشین، ڈسٹرکٹ افیسر ایجوکیشن فیمیل فرزانہ ارباب، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر یونیسف/ ای ایس پی معین خان پانیزئی سکول داخلہ مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان سکول ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کی جانب سے پورے صوبے میں تعلیمی سال کے آغاز پر سکول داخلہ مہم کا آغاز کیاجاتاہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ضلع زیارت میں بھی داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کیاگیا ہے اور ریلیاں نکالی گہی ہے ڈی ای او زیارت لطیف اللہ غرشین نے کہا کہ ہمارے تمام سیاسی جماعتوں سماجی تنظیموں، طلبا تنظیموں اور باقی تمام اسٹیک اولڈر سے درخواست ہے کہ سکول داخلہ مہم میں ہمارا ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ضلع زیارت میں کوئی بچہ تعلیم حاصل کئیں بغیر نہ رہ جائیڈی ای او فیمیل زیارت فرزانہ ارباب نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ قبائلی روایات میں رہتے ہوئے خواتین کی تعلیم کیلئے کام کریں، ڈی پی ایم یونیسیف معین خان پانیزئی نے کہا کہ یونیسیف ای ایس پی اس تمام داخلہ مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے ساتھ ہر قسم کی مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کریگی تاکہ زیارت میں 4190 بچے داخل کرنے کا جو ٹارگٹ ہے وہ آسانی سے پورا ہو۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں