Iنقل ایک ناسور ہے ، ڈپٹی کمشنر زیارت

ں*نقل سے پاس ہونے والے طلبامستقبل میں سخت مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں ، حمود الرحمن

جمعرات 7 مارچ 2024 21:10

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت اشراف الدین نے گورنمنٹ ڈگری کالج میں جاری نہم اور دہم کے جاری سالانہ امتحان کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے طلبا کے پیپر چیک کئے اور امتحانی عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت کسی بھی طلبا کونقل کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ نقل ایک ناسور ہے نقل سے پاس ہونے والے طلبامستقبل میں سخت مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں اور کبھی بھی اپنے منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکتے انہوں نے کہا کہ نقل معیاری تعلیم کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے نقل کی روک تھام کی ضرورت ہے انہوں نے کہا نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات میں کسی بھی طلبا کو نقل کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں موجودہ حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلا رہی ہے انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنی محنت سے پاس ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں