yعوام نے دوبارہ منتخب کر کے اعتماد کیا ہے ، حاجی نور محمد دمڑ

iعوام کی ماضی کی طرح ایک بار پھر بھرپور خدمت کریں گے

جمعہ 8 مارچ 2024 22:45

_زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) عوام نے دوبارہ منتخب کر کے اعتماد کیا ہے اس پر پورااتریں گے ان خیالات کا اظہار سابق سئنیرصوبائی وزیر اور نومنتخب رکن اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے نومنتخب رکن اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کا عوام کی خدمت کا جو جذبہ ہے وہ مزید تازہ اور نیاہوگیا ہے اور عوام کی ماضی کی طرح ایک بار پھر بھرپور خدمت کریں گے پچھلے دور کے ہماری جاری میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے ساتھ اپنے حلقے کے عوام کے لیے بڑے منصوبوں کا آغاز کریں گے، اپنے حلقے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے امن وامان کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کریں گے، ہم کوشش کریں گے کہ زیارت سنجاوی ہرنائی کے عوام سکون سے زندگی گزاریں کیونکہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں امن وامان صرف ہمارے حلقہ کا نہیں بلکہ مسئلہ پورے صوبے کا مسئلہ ہے انہوں نے کہا ہرنائی زیارت سنجاوی کی روڈوں کا کام وہ پہلے ہی کرچکے ہیں عوام مطمئن رہے انہوں نے مجھ پر جوا اعتماد کیا ہے اس کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور اپنے حلقے کے عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں