حکومت ہر بچے کو اسکول میں اور ہر استاد کو کلاس میں دیکھنا چاہتی ہے ،ڈپٹی کمشنر زیارت

ضلع زیارت میں اسکول کھل چکے ہیں تمام والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچون کو جلد از جلد اسکولوں میں داخل کرائے،حمود الرحمن

پیر 18 مارچ 2024 21:10

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کی زیر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین، ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالفیاض،ڈی او فیمیل فرزانہ ارباب،ڈسٹرکٹ مینیجر یونیسیف فدا حسین،ٹیچرز ایسوسیشن کے محمد نور دمڑنے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر زیارت کو محکمہ تعلیم زیارت کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت ہر بچے کو اسکول میں اور ہر استاد کو کلاس میں دیکھنا چاہتی ہے ضلع زیارت میں اسکول کھل چکے ہیں تمام والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچون کو جلد از جلد اسکولوں میں داخل کرائے اور حکومت کی خواندگی بڑھاو پالیسی کا ساتھ دیں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے منتظمین کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکولوں کے جلد اچانک دورے کئے جائیں غیر فعال اسکولوں کو جلد فعال کیا جائے تمام ٹیچرز کی اسکولوں میں حاضری کو یقینی بنایا جائے غیر حاضر ٹیچرز کی تنجواہوں سے کٹوتی کی جائے،اور ان کی رپورٹ پیش کی جائے غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہ تعلیم کو خود مانیٹر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں معیاری تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے نوجوان مستقبل کے معمار ہیں نوجوان اپنی پوری توجہ معیاری تعلیم پر مرکوز رکھے اور محنت کو شعار بنا کر اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے ملک کی ترقی کے لئے کردار ادا کریں ہم نوجوانوں کی بہتر مستقبل کے لئے ان کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں