ڈپٹی کمشنر زیارت وقار خورشید عالم ،ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ حسیب خان کاکڑ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

جمعہ 12 فروری 2021 22:41

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2021ء) ڈپٹی کمشنر زیارت وقار خورشید عالم ،ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ حسیب خان کاکڑ نے پودا لگا کر پلانٹ فارپاکستان موسم بہار شجر کاری مہم 2021کا باقاعدہ افتتاح کردیا ،موسم بہار شجر کاری مہم تیس ہزار درخت لگائیں جائیں گے اس سلسلے میں تما م تیاریاں مکمل کی گئی ہے ،اس موقع ،ڈپٹی ڈائر یکٹر مختیار کاکڑ رینج فاریسٹ افسران جان محمد ،نصیب اللہ اور مختلف مکاتب فکر کے افراد بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر وقار خورشید عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہر ی ایک ایک درخت لگا کرشجرکاری مہم میں حصہ لیں ،صرف درخت لگانا ضروری نہیں بلکہ ان کی مکمل آبیاری بھی ضروری ہے ،درخت زمین کا زیور ہیں درخت زمیں کی خوبصورتی کا باعث بنتے ہیں ،درخت ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں ،درختوں کی حفاظت کرکے ہم ملک کو جنت النظیر بناسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کنزرویٹر حسیب کاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت کے جنگلات کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،شجر کاری مہم کی کامیابی کے لیے حکومت کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے افرادکو کردار ادا کرنا ہوگا ،درخت سرمایہ ہیں ان کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں