ڈپٹی کمشنر زیارت وقار خورشید عالم کی زیر صدارت یو سی ایم اوز کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر کو ضلع زیارت میں جاری انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بریفنگ

پیر 12 اپریل 2021 23:52

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر زیارت وقار خورشید عالم کی زیر صدارت ضلع زیارت میں جاری انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران ،سیکورٹی فوکل پر سن ،یو سی ایم اوز کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ضلع زیارت میں جاری انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر وقار خورشید عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت میں پولیو مہم کو کامیاب کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو انسدا دپولیو کے قطرے ضرور پلائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،پولیو ایک موذی مرض ہے اس مرض سے ہمارے بچے مستقل طور پر معذور ہوجاتے ہیں اس مرض کا خاتمہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا ،والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو کے خلاف مہم میں حکومت کا ساتھ دیں،کیونکہ پولیو کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے والدین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ،عوام کو بھی چاہیے کہ وہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے کردار اداکریں

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں