زیارت ،ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ڈی پیک کا اجلاس منعقد

جمعرات 15 فروری 2024 22:59

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر بدر ندیم انصاری، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فرید اللہ پانیزئی،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر شہبازایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین نے شرکت کی ضلع زیارت میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 26فروری کو شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا اگر ایک بچہ بھی قطروں سے رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا، والدین کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں انہوں نے پولیو ورکرز پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جاکر پانچ سال تک بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا پاکستان میں پولیو کی موجودگی ملک کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے پولیو کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے انشاء اللہ ایک دن پولیو پر مکمل قابو پالیں گے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں