جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں سپنرز ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں ، محسن خان ، عبد الرزاق ، عمران فرحت ، توفیق عمر اور محمد عرفان کی غیر موجودگی سمجھ میں نہیں آرہی ہے ، انٹرویو

جمعرات 3 اکتوبر 2013 14:12

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اکتوبر 2013ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں سپنرز ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں ، عبد الرزاق ، عمران فرحت ، توفیق عمر اور محمد عرفان کی غیر موجودگی سمجھ میں نہیں آرہی ہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں عبدالرزاق، عمران فرحت، توفیق عمر، محمد عرفان اور شعیب ملک کو شامل نہیں کیا، ان کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ سلیکٹرز کس طرح مضبوط اور متوازن ٹیم کا چناؤ کریں گے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ ٹیسٹ کی نمبر ایک ٹیم ہے اسے شکست دینے کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کی ضرورت تھی۔ محسن خان نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں سپنرز ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں تاہم بیٹنگ و فیلڈنگ میں عمدہ پرفارمنس دیئے بغیر اسے شکست دینا نا ممکن ہو گا۔
وقت اشاعت : 03/10/2013 - 14:12:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :